عملیات ڈاٹ کام

علومِ روحانیت پر مبنی دلچسپ مفید اور معلوماتی ویب سائیٹ

 


اداریہ


نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم۔ اما بعد

مدتوں سے ایسے عناصر جو انسانیت کی مختلف کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا جانتے ہیں عوام کو عملیات کے نام پر بیوقوف بنا کر اپنا الو سیدھا کرتے رہے ہیں ۔ گھریلو مجبوریوں سے تنگ حضرات ان نام نہاد عامل حضرات سے نقصان اٹھاتے رہے ہیں اور ان کی عمر بھر کی جمع پونجی کے ساتھ ساتھ ان کا ایمان اور اکثر اوقات عزت تک بھی ہتھیا لیتے ہیں۔ عملیات ڈاٹ کو م کا مقصد عوام الناس کو روحانی علوم سیکھنے کی ترغیب دینا ہے اور شیطانی اور سفلی  علوم سیکھنے سکھانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ جو حضرات خدمتِ خلق کی غرض سے عملیات سیکھنا چاہتے ہوں اور اس کے ذریعے دکھی انسانیت کی تکالیف اور پریشانیوں کو دور رکھنے کا جذبہ رکھتے ہوں ایسے لوگوں کیلئے یہ سائٹ مشعلِ راہ ثابت ہو گی ۔(انشاءاللہ)
یہ سائیٹ ایسے ہی لوگوں کے خلاف ایک جہاد ہے جو انسانیت کی کمزوریوں سے اپنی عیاریوں کی وجہ سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور سادہ لوح انسان کو بیوقوف بنا کر اپنا الو سیدھا کرتے ہیں۔
یہ سائیٹ ان لوگوں کے لئے ایک پیغام ہے جو اپنی عمر بھر کی خون پسینے کی کمائی لوٹا دیتے ہیں ایسے افراد کے ہاتھوں جو یا تو صرف فریب کا جال بچھائے بیٹھے ہیں یا پھر شیطانی  علوم  کی بدولت ان کی مدد تو ضرور کر پاتے ہیں لیکن ان کا ایمان چھن جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ تو ان کی زندگی رہتی ہے اور نہ ہی آخرت رہ جاتی ہے۔
یہ سائیٹ آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ ایسے عناصر کے پاس جانے کی بجائے خود کلامی الہٰی سے اپنے مسائل کا حل نکالیں اور اپنی مشکلات کا خاتمہ کریں۔ یقین جانئے یہ مشکل کام نہیں ہے اللہ رب العزت بہت تھوڑے عمل کا اجر بہت زیادہ دیتے ہیں ایک بار شروع کر کے دیکھیں میری بات کے قائل آپ خود ہو جائیں گے انشااللہ۔
 

آمین۔

والسلام ۔

خیر اندیش

محمد ریاض تبسم