عملیات ڈاٹ کام

علومِ روحانیت پر مبنی دلچسپ مفید اور معلوماتی ویب سائیٹ

 

شیطانی سفلی عُلُوم


 

(شیطانی سفلی علوم جادو وغیرہ کالا علم کرنا اور کرانا کفر ہے )
سفلی یا شیطانی  علوم یعنی جادو ٹونہ کرنے والے جادوگر شیطان کو راضی کرنے اور اس کا تقرب حاصل کرنے کیلئے نہایت قبیح اور گناہ کبیرہ کے حرام کام کرتے ہیں مثلاًیہ کہ قرآن پاک کو اپنے پاؤں سے باندھ کر بیت الخلاءمیں جانا قرآن پاک کی مقدس آیات کو گندگی سے لکھنا یا حیض و نفاس کے گندے خون سے لکھنا (نعوذ باللہ) بغیر وضو کے نماز پڑھنا ہر وقت حالتِ جنابت میں رہنا شیطانوں کے نام پر جانوروں  کا ذبح کرنا وغیرہ وغیرہ الغرض جب تک سفلی عامل یہ کام نہ کریں سفلی شیاطین ان کیلئے  ہرگز کام نہیں کرتے اگر وہ ایسے کام کرنے لگیں تو شیاطین انکا ہر کام کرتے ہیں ۔ شیاطین کے انہی کاموں کانام جادو ہے معاذاللہ کوئی مسلمان ان  گھناونے
فعل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا اور جو ایسا کریگا وہ مومن نہیں ہوسکتا اور جو مومن نہ رہے گا اللہ تعالیٰ اس پر اس کی دنیا کی زندگی تنگ کردیگا ۔ وَمَن اَعرِض عَن ذکرِ رَبِّی فَاِنَّ لَہ‘ مَعِیشَةً ضَنکاً o جس نے میرےذکر سے منہ موڑا اس پر دنیا کی زندگی تنگ گزرے گی ۔