عملیات ڈاٹ کام

علومِ روحانیت پر مبنی دلچسپ مفید اور معلوماتی ویب سائیٹ

 

روحانی امراض


 

آج کل نام نہاد جعلی پیر اپنے آستانے پر آنے والے ہر فرد پر ایک انجانے خوف اور زبردست جادو ٹونے کا حکم لگا کر اُن سے اچھی خاصی رقم بٹورنے کا ڈرامہ کرتے ہیں آستانے پر آنے حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی بیماری کی تشخیص  خود کریں اور علاج بھی خود کریں ۔خود قرآن پاک اپنے بارے کہتا ہے کہ    ھَداً وّشِفَاءاللنّاس     یعنی قرآن پاک تمام لوگوں کیلئے ہدایت ہے اور شفاءہے اس ہدایت اور شفاءکا ٹھیکہ چند افراد کے ہاتھوں میں نہیں بلکہ تمام امت مسلمہ کیلئے ہے ۔تشخیص  کا سوفیصد نورانی عمل نوٹ فرمالیں ۔
مریض کا استعمال شدہ کپڑا لیں اور اسکی پیمائش کریں پھر کپڑا لپیٹ دیں اور اس پر پانچ مرتبہ (سورة الفاتحہ)پانچ مرتبہ   بِسمِ اللّٰہِ لَا یَضُرُّ مَعَ اسمِہ شَیئ فِی الاَرضِ وَلَا فِی اسَّمَا ءِ وَھُوَالسَّمِیعُ العَلِیمُo    اور پانچ مرتبہ   یَاحَیُّ یَا قَیُّوم   ایک مرتبہ   اللّٰہ شافی اللّٰہ کافی   پڑھ کر دم کریں کپڑا پہلے کی طرح کھولیں اور ناپ لیں 
(نتیجہ:کپڑا کم ہو تو آسیب ہے ۔کپڑا بڑھ جائے تو جادو ہے کپڑا نارمل رہے تو جسمانی مرض ہے )