عملیات ڈاٹ کام

علومِ روحانیت پر مبنی دلچسپ مفید اور معلوماتی ویب سائیٹ

 

سائیٹ کے اغراض و مقاصد


 

مدتوں سے ایسے عناصر جو انسانیت کی مختلف کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا جانتے ہیں عوام کو عملیات کے نام پر بیوقوف بنا کر اپنا الو سیدھا کرتے رہے ہیں ۔ گھریلو مجبوریوں سے تنگ حضرات ان نام نہاد عامل حضرات سے نقصان اٹھاتے رہے ہیں اور ان کی عمر بھر کی جمع پونجی کے ساتھ ساتھ ان کا ایمان اور اکثر اوقات عزت تک بھی ہتھیا لیتے ہیں۔ عملیات ڈاٹ کو م کا مقصد عوام الناس کو روحانی علوم سیکھنے کی ترغیب دینا ہے اور شیطانی اور سفلی علوم سیکھنے سکھانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ جو حضرات خدمتِ خلق کی غرض سے عملیات سیکھنا چاہتے ہوں اور اس کے ذریعے دکھی انسانیت کی تکالیف اور پریشانیوں کو دور رکھنے کا جذبہ رکھتے ہوں ایسے لوگوں کیلئے یہ سائٹ مشعلِ راہ ثابت ہو گی ۔(انشاءاللہ)