عملیات ڈاٹ کام

علومِ روحانیت پر مبنی دلچسپ مفید اور معلوماتی ویب سائیٹ

 

آپ کے لئے استاد عملیات کی طرف سے روحانی مشورے


 

روحانیات سے تعلق رکھنے والے بھائیوں کی خدمت میں چند گزارشات ہیں۔ اس بات کو اچھی طرح ذہن میں بٹھالیں کہ روحانیات روح سے ہے اور روح کا تعلق رحمن سے ہے جیسا کہ قرآن پاک میں ہے قُلِ الرُّوحُ مِن اَمرِرَبِّی آپ فرمادیجئے کہ اے محمد کہ روح میرے رب کا حکم ہے چونکہ ثابت ہوا کہ روح کا تعلق رحمن سے ہے اور رحمن کبھی نہیں چاہتا کہ میرے بندے لہو ولعب یا میوزک وغیرہ میں وقت گزار دیں میوزک یاموسیقی ہمارے مذہب میں حرام ہے اور یہ چیزیں روح کو گندہ کردینے والی ہیں ہمارے دور میں یہ الفاظ یا یہ جملہ کثرت سے سننے کو ملتا ہے کہ موسیقی روح کی غذاہے ۔ یاد رکھیں کہ موسیقی روح کی نہیں بلکہ بد روح کی غذا ہے ۔حقیقی معنوں میں روح کی غذا اللہ کا ذکر ہے جیسا کہ قرآن پاک میں ہے اَلَا بِذِکرِاللّٰہِ تَطمَئِنَّ  القُلوبo  اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ خبردار ہوجا دلوں کا سکون تو اللہ کے ذکر میں ہے ۔میرے تمام روحانی بھائیوں سے گزارش ہے کہ اپنے دل کو ذکرِ الٰہی میں مشغول رکھیں روزِقیامت انسان کو کسی چیز کا افسوس نہ ہوگا بجز اُس گھڑی کے جو دنیا کے اندر رہتے ہوئے اللہ کے ذکر کے بغیر گزار دی۔(اللہ تبارک وتعالی عمل کی توفیق عطا فرمائے )
 



میرے معمولات

ویسے تو قرآنِ پاک ہر ایک آیت اپنے اندر بے پناہ تاثیر رکھتی ہے کیونکہ یہ اللہ  ر ب العزت کا کلام ہے ،قرآنِ پاک کی کسی بھی سورت یا آیت کو اگر کوئی شخص  بطور وظیفہ مستقل پڑھے تو وہ ضروراپنے مقصد میں کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہوتا ہے،اس لئے کہ اللہ جلّ شانہُ اِسی قرآنِ پاک میں اِرشاد فرماتے ہیں (اِنّا للہ  لا َیُضیعُ  اجرالمحسنین ) بے شک اللہ نیکی کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا ،ایک دوسر ی جگہ اِرشاد ہے (اُدعُونیِ اَ ستَجِبلَکُم) کہ تم مجھے پُکارو میں تمہاری پکار کو قبول کرونگاجہاں تک میرے معمولات کی بات ہے جو میں ہر نماز کے کے بعد پڑھتا ہوں وہ مندرجہ ذیل ہیں
٭ ہر فرض نماز کے بعد چوتھا کلمہ،آیت الکرسی کے بعد محسنِ اِنسانیت جنابِ رسولِ مقبول حضرت محمد ﷺکی محبوب ترین آیتِ کریمہ “لَقَدجَاءَ کُم رَسولُ “ تا آخرسورۃ توبہ پڑھتا ہوں بعد ازاں تسبیحاتِ فاطمی کا ورد کرتا ہوں ،اور فرض نماز اگر فجریا مغرب ہو تو تین مرتبہ اَعُوذُبا للہ ا لسمیع ا لعلیم من  ا لشیطا ن  الرجیم   پڑھنے کے بعد ایک مرتبہ سورۃ حشر کی آخری تین آیات “ہُوَاللہ الذی لا ااِلٰہَ اِلا “ ہو تا آخر سورت ہمیشہ پڑھتا ہوں جس کے بارے حدیث پاک کے اندر آتا ہے کہ اگر کوئی شخص صبح کو یہ عمل پڑھتا ہے تو شام تک ستّر ہزا ر فرشتے اس شخص کے لئے مغفرت کی دُعا کرتے رہتے ہیں اور اگراُسی روز اس کا انتقال ہوگیا تو وہ شہادت کا رُتبہ پائیگا اِسی طرح اگر کوئی شخص شام کے وقت یہ کلمات پڑھتا ہے تو صبح تک ستّر ہزار فرشتے اس کے لئے دُعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں اور اگر اُسی رات اسکا انتقال ہو جائے تو وہ بھی شہادت کا مرتبہ پائیگا اس لئے میں تمام مسلمان بھائیوں کوتاکیداً کہونگاکہ اس عمل کو ضرور پڑھا کریں ، اس کے بعد میں ۱۲ مرتبہ ہر فرض نماز کے بعد ایک اور بہت ہی مفیددُعا کو پڑھتا ہوں “اللہُمّ اِنّا نَجعَلُکَ فیِ نُحورِ ہِم وَنَعُوذُ بِکَ مِن شُرُورِ ہِم“ اس عمل کی برکت سے پڑھنے والے کے خِلاف کبھی کسی دُشمن کی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی کبھی بھی دشمن غالب نہیں آسکتا اور سب سے بڑی بات یہ کہ کبھی بھی کسی عمل کی رُجعت پڑھنے والے پر نہیں ہو سکتی لیکن یہ سب فوائدکم ازکم چالیس دِنوں کے بعد حاصل ہونا شروع ہوتے ہیں ، میرے اکثر شاگرد اسکو اپنے ورد میں رکھتے ہیں ،اس عمل کے ساتھ ساتھ ہر نماز کے بعد “بِسمِ  اللہ  الّذِی  لا َ  یَضُرُّ  مَعَ اسمِہ شَئُ “ تا آخر تین مرتبہ پڑھتا ہوں اسکا پڑھنے والا بے شمار ناگہانی امراض سے محفوظ رہتا ہے اور کسی بھی وبائی یا متعدی مرض کا شکار نہیں ہوتا ،اس کے بعد “ ا للّہُمّ  حَا  سِبنیِ  حِسا باً  یَسِیر اً “ سات مرتبہ پڑھتا ہوں حدیثِ پاک میں نبی پاک کا ارشادِ گرامی ہے کہ جسکا حساب کتاب لیا گیا سمجھو وہ تباہ و برباد ہو گیا ساتھ ہی آپنے فرمایا اس دعا کو صبح شام سات سات مرتبہ پڑھا کرو اللہ تبارک وتعالیٰ بغیر حساب و کتاب جنّت میں داخل فرمائیں گے اسکے ساتھ ساتھ سات سات مرتبہ “اللہمّ اجِر نیِ من النار “بھی سات سات مرتبہ پڑھا کریں یہ معمولات میں چاہتا ہوں ہرمسلمان بھائی ہر فرض نماز کے بعد ضرور اپنا لے اور دیگر ذکراذکار مثلاً درود شریف تیسرا کلمہ اور استغفار کا جس قدر اہتمام ہو سکے زیادہ سے زیادہ رکھے اللہ تبارک وتعالیٰ ہر مسلمان کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ عمل کی توفیق بخشے ، آمین
بندہء عاصی ،
محمدریاض تبسم